All categoriesDropdown arrow
Tailor Services
Wordpress Mastery Course On Real Clients Projects 0
1 / 1

Wordpress Mastery Course On Real Clients Projects

Makkah Town, Multan
2 days ago
Details
TypeComputer
Description
*ورڈ پریس ویب سایٹ ڈیزائننگ ماسٹری کورس* *اپنی نوعیت کا منفرد اور انوکھا کورس*۔ ہم اپ کو سکھائیں گے۔ ویب سایٹ کیا ہوتی ہے۔ ویب سایٹ سے متعلق تمام ضروری معلومات ویب سایٹ کن طریقوں سے بنائی جاتی ہے۔ ورڈ پریس کیا ہے اور اس پر ویب سایٹ ڈیزائننگ کے کیا فوائد ہیں۔ ورڈ پریس پر ابتدا سے ویب سایٹ کیسے بنائی جاتی ہے۔ ویب سایٹ کا نام (ڈومین) خریدنا، ہاسٹنگ سرور کیا ہے اور اسے کہاں سے خریدنا، سالانہ یا ماہانہ پیسوں کی ادائیگی کیسے کی جاتی ہے۔ کونسے سرور اور کمپنیز اچھی ہیں۔ سستی ہاسٹنگ کہاں سے ملتی ہیں۔ ویب سائٹ بناتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ویب سایٹ کی اسپیڈ اور بیک اپ وغیرہ کیسے ہوگا۔ ویب سائٹ کے لیے تیار اچھے ڈیزائن کہاں سے ملیں گے۔ تھیمز انسٹال کیسے ہونگی۔ *پروجیکٹس کرکے کلائنٹ کا کام کرکے بتایا جائے گا کہ عربی اردو اور انگلش ویب سائٹس کیسے بنتی ہیں۔* *اسکول، ادارے یا کسی کمپنی یا فرد کی ویب سایٹ کیسے بنانی ہے۔* *وہ بہت سی غلطیاں جو کافی لوگ ویب ڈیزائنر ہو کر بھی کرتے ہیں۔ ان غلطیوں سے کیسے بچنا ہے*۔ ویب سایٹ بنانے کے بعد وقتا فوقتاً اس کی نگرانی کیسے کرنی اور بیک اپ وغیرہ کیسے لینا ہے۔ مواد کیسے شامل کرنا ہے۔ *یاد رہے ہم نے اس کورس میں اپنے کلائنٹس کے حقیقی پروجیکٹس پر کام کرکے ان کی ویب سایٹس بنا کر اپ کو بتایا ہے کہ کہاں سے شروع کرنا ہے۔ اور ویب سایٹ ڈیزائننگ سے ہم کیسے پیسا کما رہے ہیں۔ ہم لوگوں کی مثالیں دینے کی بجائے اپ کو اپنے حقیقی پروجیکٹس اور کلائنٹ کے میسجز اور پیمنٹ شو کرکے بتائیں گے۔ کہ اس فیلڈ میں ہم کیسے پیسا کما رہے ہیں۔ والحمد للہ۔* تو دیر کس بات کی۔ آج ہی اپنے بچوں، چھوٹے بہن بھائیوں یا خود اس کورس میں انرول ہو کر۔ بہترین انکم کا زریعہ بنائیں۔ *یاد رہے محنت اور مستقل مزاجی شرط ہے۔ باقی ہاتھ پکڑ کر ہم سکھائیں گے کہ ویب سائٹس بنتی کیسے ہیں۔ اور عربوں اور گوروں کو حقیقی چُونے کیسے لگتے ہیں۔* ڈالروں اور ریالوں میں *کلاس: روزانہ شام 8 بجے تا 9 بجے ایک گھنٹہ کلاس* ہفتہ اتوار چھٹی ۔ باقی کبھی لائیو اور کبھی ریکارڈ شدہ لیکچر *لوکیشن:* آن لائن کورس *مدت*: دو ماہ *آغاز: 11 جولائی 2024 سے* *فیس*: ماہانہ 5 ہزار (ٹوٹل دس ہزار) *یکمشت ادائیگی والوں کے لیےٹوٹل فیس 8 ہزار* *یاد رہے یہ فیس ہرگز ہرگز زیادہ نہیں ہے۔* *اس لیے کہ اس میں اپ کو ایک سال کے لیے فری ہاسٹنگ دی جائے گی۔ یعنی جہاں پر اپ کی ویب سائٹ آنلائن اور لائیو ہوگی۔ لوگ دیکھ سکیں گے۔ جو کہ باقی کورسز والے نہیں دیتے۔ جس کے الگ سے چارجز 5 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک ہوتے ہیں۔ اپ کو اپ کے نام پر سب ڈومین* *(یعنی SherRehman . ssatechs . com) اس طرح بنا کر دی جائے گی۔ جس پر اپ پورا سال پریکٹس کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ بنا کر۔ اسے پھر سے ڈیلیٹ کرکے دوبارہ دوبارہ بنا کر اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں۔* *اس کے علاوہ سال بھر تک کورس کی سپورٹ، رہنمائی اور کچھ پیڈ تھیمز اپ کو الگ سے دی جائیں گی* *اس کے علاوہ ہمارے کچھ کلائنٹس کے پروجیکٹس جو آتے رہتے ہیں۔ ان کی ریکارڈنگ بھی اپ کو ملتی رہا کرئے گی۔ تاکہ اپ ہر سیناریو اور ہر طرح کی ورڈ پریس ویب سایٹ تیار کر سکیں۔* *یہ کورس کرنے والوں طلباء کا الگ گروپ ہوگا۔ جس میں بہترین پریکٹس کرنے والوں کو اپنے کلائنٹس کا کام بھی دیا جائے گا۔* *تو پھر دیر کس بات کی۔۔ بابا جی، تایا جی، بھیا جی، بیٹا جی، آنٹی جی، باجی، میڈم جی،* *پہلے آو تے پہلے پاو* *شیر رحمن* ٹرینر، ویب ڈیزائنر *(View phone number)* *وہ شخص داخلہ نہ لے۔ جو سنجیدہ نہیں۔ یا کمپیوٹر کا بنیادی استعمال یعنی ایم ایس ورڈ وغیرہ، یا ای میل بھیجنا، یوٹیوب وغیرہ کھول کر ویڈیو دیکھنا، نہ اتا ہو۔*
Location
Pakistan
Ad id 1089497494
Report this ad