Description
سوپر ایشیاء کی کم بجلی لینے والی واشنگ مشین ڈرائر سمیت اچھی کنڈیشن میں دستیاب ہے ۔پانچ سال کے قریب چلی ہوئی ۔اٹھ سے دس کے جی کپڑوں کی دھلائی کے لئے موزوں ترین ہے ۔رابطہ کرنے والے تمام کرم فرماؤں سے گزارش ہے کہ پہلے واشنگ مشین کو فزیکلی چلتے ہوئے دیکھیں پھر لینے کا فیصلہ کریں ۔دوسرے قیمت پہلے ہی مناسب رکھ دی گئی ہے اسلئے کمی بیشی پر اسرار مت کیجئے گا ۔بجلی کم خرچ کرتی ہے لہٰذا زیادہ بل آنے کا کوئی چانس نہیں ۔ڈرائر یا سپنر بھی عمدہ حالت میں کام کر رہا ہے ۔ایک بار سوپر ایشیاء کے سرٹیفائیڈ ورکشاپ سے سروس کروائی جا چکی ہے ۔دونوں موٹرز میں پیور کاپر وائنڈنگ استعمال کی گئی ہے ۔چھ سولر پلیٹوں پر دوسرے لوڈ کے ساتھ بآسانی چلائی جا سکتی ہے لوکیشن فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ہے۔