Description
السلام علیکم و رحمۃ اللہ. .
امید ہے کہ او ایل ایکس کے تمام قارئین و ناظرین بخیر و خوبی و عافیت سے ہوں گے. .
معزز احباب کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ میں اپنی سوزوکی موٹر بائیک (جی ڈی 110) ماڈل 2023 "نومبر" فروخت کرنے کا خواہش مند ہوں. .
جو احتیاط سے استعمال کی گئی ہے اور ابتک محض 8000 کلومیٹر سے کچھ زائد ہی چلی ہوئی ہے. .
اسکا انجن مکمل طور پر سیلڈ ہے اور تمام ڈاکومنٹس درست اور موجود ہیں یہ بائیک یقیناً ایسےاعلی ذوق کے احباب کے لیے حاضر خدمت ہے جو نہایت خوبصورت، باوقار ،آرام دہ موٹر بائیک رکھنے کے شوقین ہوں نیز جو دیکھنے اور استعمال کرنے میں بھی بالکل نئی محسوس ہو. .
اس بائیک کی ایک سال کی "اسلامی طرز" کی مکمل انشورنس موجود ہے جس کی ادائیگی کر دی گئی ہے. .
پچھلا ٹیوب لیس ٹائر اعلیٰ کوالٹی "6 پلائی" انسٹال ہے، جسکی مالیت کم و بیش 15 ہزار روپے ہے. .
اس کے علاوہ بیٹری کی حفاظت کی غرض سے بہت معیاری لاک سسٹم بھی موجود ہے. .
شکریہ