Description
جاب الرٹ – ہاسٹل مارکیٹنگ اسٹاف کی ضرورت!
ہماری ٹیم کا حصہ بنیں اور اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جائیں!
Izhan Boys & Premier Girls Hostels لاہور کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں اور ہم اپنی مارکیٹنگ ٹیم میں مزید قابل افراد کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو مارکیٹنگ کا تجربہ ہے اور آپ چیلنجز قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے!
ہمیں درج ذیل عہدوں کے لیے افراد درکار ہیں:
آن لائن مارکیٹنگ اسپیشلسٹ (1 فرد)
سوشل میڈیا مارکیٹنگ (Facebook, Instagram, Google Ads) میں تجربہ ضروری
اشتہاری مہمات کی پلاننگ اور عملدرآمد
SEO اور ویب سائٹ مینجمنٹ کی مہارت ہونا زائد خوبی ہے
تعلیمی قابلیت: بیچلرز یا ماسٹرز (مارکیٹنگ / آئی ٹی / بزنس ایڈمنسٹریشن)
تجربہ: 1-3 سال
بیسک سیلری: 30,000 – 40,000 + ٹارگٹ بیسڈ کمیشن
فیلڈ مارکیٹنگ ایگزیکٹوز (2-3 افراد)
لاہور کی یونیورسٹیز، کالجز، اور کوچنگ سینٹرز میں براہ راست مارکیٹنگ
ہاسٹل کی سہولیات کا تعارف کرانا اور طلبہ کو راغب کرنا
فلڈ مارکیٹنگ کا تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی
تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ / بیچلرز (مارکیٹنگ / سیلز)
تجربہ: 1-2 سال (فریش گریجویٹس بھی اپلائی کر سکتے ہیں)
بیسک سیلری: 25,000 – 30,000 + ٹارگٹ بیسڈ کمیشن
کارپوریٹ ریلیشنز آفیسر (1 فرد)
یونیورسٹیز اور کمپنیز کے ساتھ پارٹنرشپ بنانا
طلبہ اور ملازمین کے لیے خصوصی آفرز پر کام کرنا
اچھی کمیونیکیشن اور نیٹ ورکنگ اسکلز ہونا لازمی
تعلیمی قابلیت: بیچلرز / ماسٹرز (بزنس ایڈمنسٹریشن / مارکیٹنگ)
تجربہ: 2-4 سال
بیسک سیلری: 35,000 – 40,000 + ٹارگٹ بیسڈ کمیشن
اضافی فوائد:
رہائش فری (ضرورت کے مطابق)
تین وقت کا کھانا فری
مارکیٹ کے مطابق کمیشن اور بونس
بہترین ورکنگ انوائرمنٹ
کیریئر گروتھ کے مواقع
کام کی جگہ: لاہور (شادمان، گارڈن ٹاؤن، ایئر لائن سوسائٹی)
اپلائی کرنے کے لیے: واٹس ایپ کریں اپنی سی وی
رابطہ کریں: (View phone number)
اپنا ریزیومے جلدی بھیجیں اور ہمارے ساتھ کامیاب مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں!