Description
السلام علیکم
ہوائی چپل بنانے کا بزنس !
مشین کہاں سے ملتی ہے۔
آمدنی کتنی ہو سکتی ہے۔
فی جوڑا کتنے کا پڑے گا اور سیل کتنے کا ہو گا۔
مکمل تفصیلات پڑھیں۔
سب سے پہلے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کا مٹریل کہاں سے ملتا ہے۔
تو جناب اس کی شیٹس ملتی ہے۔ مختلف شیٹس ہوتی ہے جو پاکپتّن(Lahore) سے مل جائے گا۔ یہ مختلف مذید چیزوں میں بھی استعال ہوتی ہیں.
اٹھارہ ایم ایم کی شیٹ 2 فٹ بائی 3 فٹ کی 580 روپے کی (شیٹس میں ان کی قیمت کے مطابق 580 سے 1300 روپے تک مختلف خصوصیات ہیں)مل جاتی ہے۔
اور اس شیٹ سے جو 2 فٹ ضرب 3 فٹ کی شیٹ ہے اس سے سترہ جوڑے بڑے سائز کے نکلتے ہیں اور اگر آپ چھوٹے سائز میں بنائی تو 20 سے 22 جوٹے چپل بن جاتے ہیںَ
اور اگر ہم 580 کو 17 پر تقسیم کریں تو جواب 34 آتا ہے۔ یعنی ایک شیٹ میں سے جتنے چپل بن سکتے ہیں وہ 34 روپے فی چپل لاگت آئے گی شیٹ کے حساب سے۔ مگر ابھی اس میں مذید اخراجات ہیں جو آپ کو بتاتے ہیںَ
اس چپل پر جو بدری لگتی ہے (بیلٹ) اس کی ھول سیل قیمت پندرہ روپے ہے۔
اب یہ تقریبا 60 روپے خرچہ آ گیا۔
اور بچوں کے سائز کا تقریبا 45 روپے کا بن جائے گا کیوں کہ یہ ایک شیٹ سے زیادہ تعداد میں بنتے ہیں جس وجہ سے بچت ہو جاتی ہے۔
یہ تو ہوئے اس کے کل اخراجات اب اس میں سے آپ اپنا جائز منافع رکھ کر اس کو ھول سیل پر بھی سیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کو 100 روپے کے حساب سے بھی سیل کریں تو 40 روپے فی چپل بڑا سائز اور اتنا ہی بچت فی چپل چھوٹے سائز والی دے گی۔
اس ایک جوڑی چپل کو بنانے میں تقریبا 5 منٹ لگتے ہیں۔
اور ایک گھنٹے میں اس کامطلب ہے کہ 12 جوڑے چپل آپ بہت آرام سے تیار کر سکتے ہیں۔
40 روپے کو 12 کے ساتھ ضرب دیں تو 480 روپے بنتے ہیں یعنی آپ 480 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی اپنی جوتے کی شاپ ہے تو یہ منافع ڈبل ہو جائے گا۔
بہرحال یہی 480 روپے کو پھر آپ 8 گھنٹے سے ضرب دیں تو 3840 روپے بنتے ہیں۔ اور روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرنے سے ایک مہنے میں آپ 115200 روپے صرف منافع منافع کما سکتے ہیں۔ بات یہ ہے کوئی کرنے والا ہو تو مٹی کو ہاتھ لگائے سونا بن سکتی ہے۔ مگر ہمارے لوگوں کو بہتر راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے معلومات نہیں ہوتیں اور بیٹھے پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ کیا کیا جائے۔
ہم نے اسی لیے یہ بزنس آئیڈیا شئیر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہےتاکہ وطن پاکستان میں سے بے روزگاری ختم ہو اور سب اپنا کام شروع کر کے ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیں
باقی ہمیں تو صرف آپ کی دعا کی ضرورت ہے
اچھا اب چلتے ہیںَ واپس اپنے موضوع کی طرف
ہوائی چپل میں مختلف کوالٹیز ہوتی ہیں اگر آپ بہت اچھی کوالٹی دیتے ہیں تو اس کی شیٹ بھی تھوڑی زیادہ مہنگی آئے گی۔ مگر اس سلسلے میں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں کیوں کہ آپ کو منافع کم و بیش وہی ہو گا۔ جو بتایا ہے
اس کی مشین اور ڈائی ہوتی ہے چار سٹنیڈرڈ سائز کے ڈائی سیٹ اور مشین تقریبا 35000 کی مل جائے گی۔
یہ مشین ہرگز مہنگی نہ سمجھیں کوئی دوکان ڈالنے پر بھی تین سے چار لاکھ روپے کاسامان آ تاہے
مگر یہاں صرف 35000 سے آپ کو مستقل بزنس شروع ہو رہا ہے۔ اس کے لیے 45000 روپے ذہن میں مکمل اخراجات ذہن میں رکھیں۔
اور پھر ماہانہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمائیں
اب آتے ہیں سب سے دلچسپ پوائنٹ کی طرف کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس بزنس سے آپ کو 80 سے 90 ہزار روپے ماہانہ بچت آئے؟ بنا کام کئے؟
تو اس کے لیے آپ 80 ہزار اپنا ٹارگٹ رکھیں اور 30 ہزار پر ایک بندے کو جاب دے دیں اسے کہیں کہ آپ نے 100 جوڑے جوتا 8 سے 10 گھنٹے میں بنانا ہے۔ آپ سے 12 گھنٹے کا ٹائم بھی دے سکتے ہیں۔ یعنی صبح 8 سے شام 8 تک۔
30 سے 35 ہزار روپے تنخواہ پر کوئی بھی بارہ گھنٹے کام پر تیار ہو جائے گا۔ بہتر ہو گا کہ کہ کوئی قریبی محلے دار ضرورت مند کو کام دیں تاکہ اس کو 12 گھنٹے اپنے گھر سے دوری بھی محسوس نہ ہو اور آپ کا کام بھی بخوبی چلتا رہے اور اس کی روزی روٹی بھی با آسانی چلتی رہے
اب فارغ وقت میں آپ سیلز والوں سے رابطہ کریں ھول سیل والے آپ سے خود خرید کر لے جائیں
بسم اللہ کریں اور کام شروع کریں۔
Whatsapp no(View phone number)