Description
imported rabbit meat available
دس وجوہات جن کی وجہ سے آپ کو خرگوش کا گوشت لازمی کھانا چاہیے!
اپنے گھر کے صحن میں کچھ چند خرگوش پالیں اور بہترین گوشت کو دسترس میں ممکن بنائیں یا بازار سے مصنوعی گوشت کے بجائے خرگوش کا بہترین گوشت لیکر آئیں۔
اب ہم بتاتے ہیں کہ کیوں خرگوش کا گوشت آپکو زیر غور رکھنا چاہیئے۔
1. خرگوش کا گوشت آج کل مارکیٹ میں دستیاب بہترین سفید گوشت میں سے ایک ہے۔
2. اس گوشت میں آسانی سے ہضم ہونے والی پروٹین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
3. خرگوش کے گوشت میں دیگر تمام دستیاب گوشت کے مقابلے چربی کی مقدار کم سے کم ہوتی ہے۔
4. خرگوش کے گوشت میں دیگر گوشت کی نسبت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
5. خرگوش کا گوشت تقریباً کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے اور اس وجہ سے دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے یہ ایک بڑی نعمت ہے۔
6. خرگوش کے گوشت میں سوڈیم کی مقدار دیگر گوشت کے مقابلے نسبتاً کم ہوتی ہے۔
7. اس گوشت میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کسی بھی دوسرے گوشت سے زیادہ ہے۔
8. اس گوشت میں ہڈی کا تناسب کم ہے یعنی مرغی کے گوشت کے مقابلے پتلی ہڈی اور کھانے کے قابل گوشت زیادہ ہوتا ہے۔
9. صحت کے اچھے فوائد کے ساتھ خرگوش کے گوشت کا ذائقہ بہت بہترین ہوتا اور ذائقے کے اعتبار سے چکن اور بکرے سے موازنہ کیا جاتا ہے۔
10. خرگوش سب سے زیادہ پیداواری جانوروں میں سے ایک ہے جو قدرتی خوراک سے تیار ہوتا ہے اسکے علاوہ خرگوش ایک ہی فیڈ اور پانی پر 6کلو گوشت پیدا کر سکتے ہیں جبکہ اسکے مقابلے گائے اتنی ہی مقدار میں فیڈ اور پانی پر 1کلو گوشت پیدا کرے گی۔
تو جیسا کہ آپ نے پڑھا اور سمجھا کہ خرگوش کا گوشت کھانے میں صحت کے اعتبار سے بہت فوائد ہیں۔ یہ آپ کو صحت مند رکھتا ہے اور پیداواری لاگت میں بھی سستا ہے۔
کیوں نہ آج ہی اپنی خوراک میں خرگوش کا گوشت شامل کرنے کی کوشش کریں! اسے آزمائیں یہ آپکو شرطاً بہت پسند آئے گا! انشاءاللّہ
چکن کے کسی بھی پکوان میں خرگوش کو چکن کے متبادل کے طور پر استعمال کریں۔
Kindly forward this msg to people for awareness thanks