Description
چائنہ سے ایم بی بی ایس (MBBS) | کیوں؟
پہلا پارٹ:
چائنہ سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا پاکستانی طلباء کے لیے ایک سستا، معیاری، اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آپشن ہے. چائنہ کی درجنوں میڈیکل یونیورسٹیز، جیسے Peking University، Fudan University, اور Yangtze University، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے منظور شدہ ہیں. یہ میڈیکل کالجز نہ صرف سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز، تجربہ کار فیکلٹی، اور جدید ترین نصاب پیش کرتے ہیں بلکہ پاکستان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مقابلے میں ان کی فیس بھی 50 سے 60 فیصد تک کم ہے. مثال کے طور پر، Yangtze University میں 6 سالہ MBBS پروگرام کی کل لاگت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے، جو کہ پاکستان کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مقابلے میں انتہائی موزوں ہے.
اگر بات کی جائے میڈیکل لائسنس اور Job Opportunities کی تو چائنہ سے فارغ التحصیل طلباء پاکستان سمیت دنیا بھر میں لائسنسنگ امتحانات جیسے USMLE (امریکہ)، PLAB (برطانیہ)، اور NRE (پاکستان) کے لیے آسانی سے اپلائی کر سکتے ہیں. 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق 1300 سے زائد پاکستانی طلباء نے چائنہ سے ایم بی بی ایس مکمل کرکے PMDC امتحانات میں کامیابی حاصل کی. اس وقت پاکستان بھر کے تقریباً سبھی سرکاری ہاسپٹلز میں چائنہ سے Graduated ڈاکٹرز اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں.
ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن لینے کے لیے چائنہ کو منتخب کرنے کی چند ایک اہم وجوہات میں WHO اور PMDC سے تسلیم شدہ ڈگری، پاکستان کے مقابلے میں 50 فی صد تک کم اخراجات، جدید ریسرچ انفراسٹرکچر، اور انٹرنیشنل کیریئر کے مواقع شامل ہیں۔ چائنہ نہ صرف سستی اور معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلباء کو Globally Recognised Doctor بننے کا پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے. یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر سے ہر سال 2500 سے زائد طلباء و طالبات ایم بی بی ایس کے لیے چائنہ کا رخ کرتے ہیں.
نوٹ : تمام اعداد و شمار چائنہ ایجوکیشن بورڈ، منسٹری آف ایجوکیشن چائنہ اور PMDC کی رپورٹس سے لیے گئے ہیں.
#studywithdrnazia #joyinternational #pakinternational #mbbsabroad #mbbsinchina