Description
اسلام وعلیکم
مجھے ایک ضرورت مند خاندان کی مدد کے لئے آپ کی حمایت کی ضرورت ہے۔ یہ خاندان ایک ماں اور ان کی تین بیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ماں گھریلو کام کرتی ہیں، اور بیٹیاں سلائی کا کام کر کے اپنا گزر بسر کرتی ہیں۔ انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور اب ان کی بڑی بیٹی کی شادی ہے۔ بدقسمتی سے، گھر میں کوئی مرد نہیں ہے جو خاندان کے لیے کما سکے۔
میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ جتنا بھی ممکن ہو سکے، چاہے وہ پیسے ہوں، کپڑے ہوں، یا شادی کے لیے کوئی سامان ہو، اس خاندان تک پہنچائیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد ان کی زندگی میں بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔
جزاک اللہ خیر!